بانڈی پورہ میں سڑک حادثہ، ایک جاں بحق، چار زخمی

بارہمولہ میں فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل

0 81

سرینگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔جبکہ بارہمولہ میں ایک فوجی اہلکار حرکت قبل بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ہیں ۔ یہ حادثہ بانڈی پورہ کے بٹھو گائوں میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق ایک کار سڑک سے لڑھک گئی۔جاں بحق ہونے والے کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محمد رمضان ریشی ولد غلام محمد ساکنہ بٹھو تھا، جو کار چلا رہا تھا۔سڑک حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر چار زخمیوں کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ لیجایا گیا گیا جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔زخمیوں میں محمد خلیل ریشی،دانش شوکت ریشی، شوکت ریشی اور محمد مقبول ریشی شامل ہیں۔ادھر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سنگھپورہ علاقے کے وپلونہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق فوجی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں اْسے مردہ قرار دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار کا پوسٹ مارٹم کراکے اْس کے موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

تبصرے
Loading...