ایک ہڑتال اور بندشوں کے بعد وادی میں معمولات زندگی بحال

بازاروں میںرونق لوٹ آئی، جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات ہنوز بند

0 12

سرینگر: مہلوک حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقعہ پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہڑتالی کال پر وادی کشمیر میں یک روزہ ہڑتال اور پابندیوں اور مظاہروں کے بعدمنگل کو وادی کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے بازاروں میں غیر معمولی بھیڑ دیکھنے کو ملی تاہم جنوبی کشمیر میں تیسرے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقعہ پر مشترکہ مزاحمتی خیمے نے ایک روزہ ہڑتال کی کال دی تھی ۔ ایک روزہ ہڑتال کی کال کے پیش نظر شہر خاص اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا ۔ اسی دوران ایک روزہ ہڑتال کے بعد منگل کو وادی میں حالات دوبارہ معمو لات دوبارہ بحال ہوئے اور کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں شروع ہوئیں جبکہ حکام نے دوران شب ہی پولیس او فورسز کی تعیناتی ہٹادی تھی۔نمائندے کے مطابق ایک روزہ ہڑتال کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ سکول اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں معمول میں سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بازاروں کا رْخ کیا اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جس کے نتیجے میں اہم بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ اور چہل پہل نظر آئی۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے بعد دو پہر جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کی گئی جو منگل کو تیسرے روز بھی بند رہی ۔

تبصرے
Loading...