ایک ہزار کلو میٹر دور تک نشانہ لگانے والے کروز مزائل کا کامیاب تجربہ: ڈی آر ڈی

’’نربھیا‘‘میزائل اسلام آباد تک نشانہ لگاسکتا ہے

0 99

سرینگر/: ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ نربھیا ایک ٹو اسٹیج میزائل ہے ، جو 6 میٹر لبمی 0.52 میٹر چوڑی ہے۔ اس کا ونگسپین 2.7 میٹر طویل ہے۔ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ بنگلورو کے ذریعہ بنائے گئے نربھیا آٹو پائلٹ اور نیوی گیشن تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے ، جو "نشانت” اور "رستم” یو اے اوی کیلئے تیار کیا گیا تھا۔سی این آئی کے مطابق اس سے پہلے 12 مارچ 2013 کو ہوئے نربھیا کے تجربہ کو کچھ خرابی اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا۔ حالانکہ 17 اکتوبر 2014 کو دوسرا لانچ کامیاب رہا۔ 16 اکتوبر 2015 کو کئے گئے اگلے تجربہ میں میزائل 128 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔

تبصرے
Loading...