ایس- 400 میزائل پر امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا

0 88

واشنگٹن، 23 مئی (اسپوتنک) امریکہ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ روسی ایس -400 سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کو حتمی شکل دیتا ہے تو اسے اس کے بہت سخت اور سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آ رٹگز نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے ایس -400 دفاعی نظام روس سے خریدنے سے امریکہ اور ناٹو ممالک کے ساتھ اس کے دفاعی تعلقات متاثر ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے ۔رپورٹوں کے مطابق ناٹو ترکی پر روس کے ساتھ ہونے والے معاہدہ منسوخ کرنے کے لئے دباؤ بنا رہا ہے . ان کا کہنا ہے کہ اگر ترکی معاہدہ کو منسوخ نہیں کرتا ہے تو اسے فوجی ٹکنالوجی کی درآمد کے لئے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے
Loading...