اہل رائے بریلی کے نام سونیا گاندھی کا جذباتی خط

0 134

رائے بریلی: 27 مئی(یواین آئی) رائے بریلی سے رکن پارلیمانی و یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کو ان کو دوبارہ اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے شکریہ کے طور پر ایک جذباتی خط لکھ کر کہا ہے کہ ملک کے لئے وہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اہل رائے بریلی کے نام اتوار کو لکھے گئے اپنے خط میں یو پی اے چیئرپرسن نے لکھا ہے کہ‘‘میں آپ سے ملک کی بنیادی اقدار کی حفاظت اور کانگریس کے پرانے روایت کو برقرار رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں ضرورت پڑنے پر جو کچھ بھی میرے پاس ہے اسے نچھاور کرنے میں ذرا بھی تامل نہیں کروں گی۔اپنے خط میں سونیا نے سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور سوابھیمان دل کا ان کے سامنے اپنا امیدوار نہ اتارنے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ایک صفحہ پر مبنی خط میں محترمہ گاندھی نے لکھا ہے ‘‘ میں جانتی ہوں کہ آنے والے دن کافی مشکلات سے بھرے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کے سپورٹ کی طاقت اور اعتماد سے کانگریس ہر چیلنج کو آسان سے عبور کرلے گی’’۔ پارلیمانی حلقے کے عوام کا تذکرہ کرتے ہوئے محترمہ سونیا نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سے اپنے اس بڑے کنبے کی خیال رکھنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ ‘‘آپ لوگ میرے خاندان کی طرح ہو۔ مجھے آپ لوگوں سے طاقت ملتی ہے اور یہی میراحقیقی سرمایہ ہے ’’۔
ملحوظ رہے کہ سونیا گاندھی کانگریس کی واحد امیدوار ہیں جنہیں یو پی سے کامیابی ملی ہے ۔انہوں نے رائے بریلی میں بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کو 1.67 لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے ۔
یواین آئی

تبصرے
Loading...