اگلے چوبیس گھنٹوں تک موسم میںبہتری کا کوئی امکان نہیں ۔ منگلوار کو بھی مطلع ابرآلود رہے گا: محکمہ موسمیات

56

سوموار کو وادی میں صبح سے ہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوںمیں برفباری ہوئی

سرینگر: وادی میں سوموار کو صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلودہ رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی تھی۔ کرنٹ نیوز آف اندیا کے مطابق سوموار کو شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میںصبح سے ہی مطلع ابرآلود رہنے رہا اور گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں وادی میں ایک مرتبہ پھر سردی میں اضافہ ہوا۔ ادھر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری رکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ آنے والے 24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوسکتی ہے اور موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ،محکمہ کا کہنا ہے کہ آج یعنی سوموار سے وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کا فی بڑھ گئی تھی اور وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ادھر محکمہ موسمیات کے عین مطابق آج سوموار کو وادی کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبین گھنٹوں تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے تاہم منگوار کے روز مطلع ابرآلود رہنے گا جبکہ بدھ سے موسم میں پھر بہتری کے امکانات ہے.

تبصرے
Loading...