"اگرجموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات ہو سکتے ہیں تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں”…؟ : فاروق عبداللہ

39

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرائے جانے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ماحول سازگار ہیں تو پھر اسمبلی انتخابات کے لیے کیوں نہیں؟ ساتھ ہی انھوں نے میڈیا سے کہا کہ یہاں بدلیاتی انتخابات پرامن طریقے سے عمل میں آئے ہیں اور فورسز بھی کافی تعداد میں موجود ہیں تو پھر آخر اسمبلی انتخابات میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

تبصرے
Loading...