آر کے چھبر نے جے اینڈ کے بینک کے عبوری چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر کے بطور چارج سنبھالا

0 31

سرینگر/ جون ۹: جموں و کشمیر بینک میںسب سے اعلیٰ عہدے کی تبدیلی کے حوالے سے ریاستی سرکار کے حکم نامہ کی تعمیل کرتے ہوئے آر کے چھبر نے جے اینڈ کے بینک کے عبوری چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر کے بطور چارج سنبھالا۔ اس سے پہلے8 جون 2019 کو بینک کے صدر دفتر میں منعقد بورڈ آف ڈایئریکٹرس کی میٹنگ میں اس سرکاری حکم نامے کو تسلیم کرتے ہوئے یہ قرار دار پاس کی کہ 8جون 2019سے آر کے چھبر بورڈ آف ڈایئریکٹرس میں ریاست جموں و کشمیر کے نامزد ڈایئریکٹر ہونگے۔ اسکے علاوہ بورڈ نے ایک اور قرار داد کو منظوری دیدی کہ بشرط ریزور بینک آف انڈیاکی منظوری کے آر کے چھبر بینک کے عبوری چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر ہونگے۔ اسکے علاوہ آر کے چھبر بورڈ کی اُن تمام جزوی کمیٹیوں کے عبوری چیئرمین بھی رہینگے جن کی صدارت اس سے پہلے بینک کے سابقہ چیئرمین کر رہے تھے۔ بورڈ نے اسکے علاوہ یہ سفارش بھی کی کہ SEBIضوابط اور آر بی آئی قواعد کے مطابق چیئرمین اور منیجنگ ڈایئریکٹر عہدے کو الگ الگ بانٹا جائے گا۔
اس موقع پر آر کے چھبر نے کہا کہ بینک کے قابل قدر ملازمین پر اُنہیں مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے اورہم سب موجودہ حالات سے ابھر کر ایک نئے کامیاب منزل کی جانب گامزن رہیں گے اور ہم پُر امید ہیں کہ بینک کو تمام تعلق داروں کا تعاون بر قرار رہیگا جن میں ریاستی سرکار، ضابطہ کار، قابل بینک انتظامیہ اور محنتی ملازمین شامل ہیں۔نئے عبوری چیئرمین نے کہا کہ اُنکی ترجیحات میں، ریاست کی معاشی ترقی، بینک کی کاروباری بڑھت ، منافع کاری اور ملازمین کی فلاح و بہبود شامل رہیں گی جس کیلئے اپنے گاہکوں کا اعتماد، بہتر حکمت عملی، انتظامی شفافیت اور احکامات کی عمل آوری جیسی چیزیں بہت ضروری ہیں۔ دریں اثناء جے کے بینک ملازمین نے اپنے نئے چیئرمین کا بینک کے کارپوریٹ آفس میں والہانہ استقبال کیا اور انہیں کارپوریٹ اہداف کی تکمیل میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے
Loading...