آئندہ ہفتے بھی سری نگر مظفرآبادبس سروس پھر ملتوی رہے گی ، مسافروں میں تشویش کی لہر

81روز سے آر پار ٹریول سینٹروں کی رونقیں ماند پڑ گئیں ، تاجروں کو بھی پریشانی کا سامنا

0 67

سرینگر: حکام نے آئندہ ہفتے بیس مئی کے روز چلنے والی سری نگر مظفرآبادبس سروس ایک بار پھر ملتوی کر دی ۔ 81روز سے بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں کی تشویش اور مایوسی میں دن بدن اضافہ آر پار ٹریول سینٹروں کی رونقیں ماند پڑ گئیں ۔ سی این آئی کو ملی تفصیلات کے مطابق پچیس فروری کے بعد بھارتی حکام نے مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے سری نگر مظفرآباد بس سروس کو ایکیس اپریل تک معطل رکھا بائیس اپریل کے روز بھارتی حکام نے سری نگر مظفرآباد بس سروس جزوی طور پر بحال کی جس کے بعد جموں وکشمیر کے پاکستانی کشمیر میں پھنسے ہوئے دو شہری کشمیرآئے اٹھائیس اپریل کے روز کی بس سروس کے ذریعے بھارتی حکام نے پاکستانی کشمیر کے وادی کشمیر میں پھنسے ہوئے تین مسافروں کو وآپس مظفرآباد بھیجا بائیس اور اٹھائیس اپریل کے روز چلنے والی سری نگر مظفرآباد بس کے ذریعے آر پار کے کسی بھی نئے مسافر کو سفر کرنے کی بھارتی حکام نے اجازت نہیں دی اٹھائیس اپریل کے روز پاکستانی کشمیر سے وادی کشمیر آنے والے تین مسافروں کو کنٹرول لائن سے بھارتی حکام نے وآپس کر دیا تھا آئندہ ہفتے پیر بیس مئی کے روز چلنے والی سری نگر مظفرآباد بس سروس کو اچانک بھارتی حکام نے بغیر وجہ بتائے معطل کر دیا ہے جمعہ کے روز سرینگر پاسپورٹ آفس نے ایک ای میل کے زریعے مظفرآباد حکام کو آئندہ ہفتے بیس مئی کی بس سروس کی معطلی کے بارہ میں باقائدہ آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر ٹریول اینڈ ٹریڈاتھارٹی مظفرآباد شاہد احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ مظفرآباد اتھارٹی ہر وقت سری نگر مظفرآباد بس اور تجارت کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بھارتی حکام نے پچیس فروری کے روز سے بس سروس اور آٹھ مارچ کے روز سے تجارت معطل کر رکھی ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...