اِنتظامی کونسل نے 40نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی

25

جموں/14؍جنوری2019 ئ؁
گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی سفارشات پر 2019-20 اور 2020-21 کے دوران 40 ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ اس سے پہلے کونسل نے 7؍دسمبر 2018ء کو 40نئے کالجوں کے قیام کو منظوری دی تھی۔کونسل نے اعلیٰ تعلیمی محکمہ کو تمام کالجوں کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد اعلیٰ اختیاری کمیٹی نے 40مقامات کی سفارشات پیش کیں۔
کونسل نے 2019-20 میں 20کالجوں کو کھولنے کی ہدایت دی ۔
اِن کالجوں کے قیام سے طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اِداروں تک رسائی میں کافی آسانی ہوگی اور 2020 ء سے تقریباً 40ہزار طلباء کے داخلے میں مدد ملے گی۔

تبصرے
Loading...