انننت ناگ میں مشتبہ جنگجو کا حملہ

میو نسپل کونسل اننت ناگ کے چیئر مین کا سرکاری محافظ زخمی

0 37

سرینگر/22مارچ/ سی این ایس / اننت ناگ اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیاجب مشتبہ جنگجو ؤں نے میو نسپل کونسل اننت ناگ کے چیئر مین ، ہلال احمدشاہ پر فائر نگ کرکے اس کے سرکاری محافظ کوزخمی کر دیا ہے۔ زخمی ہوئے پولیس اہلکار کو سکمز منتقل کیا گیا۔ سی این ایس کے مطابق ڈانگر پورہ اننت ناگ کے ٹاون ہال کے باہر مشتبہ جنگجوؤں نے میو نسپل کونسل اننت ناگ کے چیئر مین ، ہلال احمدشاہ پرگولیاں چلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں شاہ کا محافظ زخمی ہوگیا جس کی شناخت ارشاد احمد کے طور ہوئی ہے۔زخمی ارشاد کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اْس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے واقعہ کے فوارً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ فائر نگ کی آ واز ہوتے ہی پورے علاقہ میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ۔واقعکی خبر ملتے ہی پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے،صورتحال کا جائزہ لیا،پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے
Loading...