اننت ناگ میں ڈی سی آفس کے باہر موجود دکان کی چوری

نقب زنوں نے 150لاکھ کے سگریٹ اور 30ہزار نقدی اُڑالئے

0 20

سرینگر/12جون/سی این آئی/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میں قائم ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر قائم دکان کو چوروں نے دوران شب لوٹ لیا ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب سگریٹ اور نقدی پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پویس و فورسز کے بینکروں کے درمیان موجود دکان کو نقب زنوں نے دوران شب لوٹ لیا ۔ اس چوری کی واردات پر لوگوں نے تشویش اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فورسز کی موجودگی میں چور کوئی واردات انجام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں تو دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مال کی حفاظت کیسے ممکن ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق عبدالخالق ڈار نامی شخص اپنی دکان ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر چلاتا ہے جس پر سگریٹ اور تمباکو فروخت کررہا ہے بتایا جاتا ہے مذکورہ دکان جہاں قائم ہے وہاں پر سی آر پی ایف اور پولیس کے بینکر موجود ہیں جو ڈی سی آفس کی حفاظت کیلئے معمور ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ رات کو ان بینکروں میں نفری تعینات ہونے کے باوجود چوروں نے دکان کا شٹر توڑ کر ڈیڑھ لاکھ کے سگریٹ اور 30ہزار روپے نقدی کے علاوہ تمباکو کو بھی نہیں چھوڑا ۔مقامی لوگوںنے کہا کہ اس بات کی جانچ کی جانی چاہئے کہ فورسز کی موجودگی میں بھی چوری کی واردات کیسے انجام دی گئی انہوںنے کہا کہ اگر پولیس و فورسز کی نگرانی کے باوجود چوری ہوسکتی ہے تو ان علاقوں میں لوگوں کا مال و اسباب کس طرح محفوظ ہوسکتا ہے جہاں فورسز موجود نہیں ہوتی ۔

تبصرے
Loading...