اننت ناگ میں مختلف محکمہ جات کی مشترکہ ٹیم کی مارکیٹ چیکنگ

قصوروار دکانداروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول، سبزی ضائع ، پالتھین ضبط

0 91

سرینگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مختلف بازاروں کا معائینہ کیا گیا جس دوران قصوروار دکانداروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ خراب سبزی کو ضائع کیا گیا اور پالتھین ضبط کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ مال، محکمہ ناپ تول ، محکمہ امور صارفین اورمیونسپل کمیٹی اننت ناگ کی مشترکہ ٹیم جس کی قیادت نائب تحصیلدار اننت ناگ کررہے تھے نے ٹاون کے مختلف بازاروں کا معائینہ کیا جن میں لالچوک، کے ایم ڈی اڈہ، کورٹ روڑ، مہندی کدل، بس سٹینڈ، اور دیگر بازاروں میں دکانداروں کے ریٹ لسٹ چیک کئے جبکہ نرخناموں سے بھی جانکاری حاصل کی گئی ۔ دوران چیکنگ ٹیم نے مختلف جگہوں پر قصوروار دکانداروں سے 5ہزار رپے بطور جرمانہ وصول کیا جبکہ سبزی فروشوںسے 25کول گلی سڑھی سبزیاں بھی ضبط کرکے موقعے پر ہی ضائع کی گئی۔ اس کے علاوہ دکانداروںسے 10کلو پالتھین لفافے بھی ضبط کئے گئے ۔ اس موقعے پر نائب تحصیلدار نذیر احمد شیخ نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ضابطے کی خلاف ورزی نہ کریں اور جو بھی سرکار کی جانب سے ریٹ لسٹ فراہم کیا گیا اس کے حساب سے اشیاء فروخت کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اس ماہ مبارک میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ انصاف سے کام لیں تاکہ اللہ تعلیٰ آخرت میں انہیں اس کا اجر عطاکرے ۔ انہوںنے زور دیا کہ غریب عوام کوسہولیات بہم رکھنے کیلئے رعایت دی جائے ۔

تبصرے
Loading...