اننت ناگ میں مختصر شوٹ آوٹ ، افسر سمیت تین سی آر پی ایف اہلکار اور جنگجو از جاں

ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ، العمر مجاہدین نے حملے کی ذمہ داری

0 18

سرینگر/12جون/سی این آئی/ جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں افسر سمیت تین سی آر پی ایف اہلکار اور جنگجو از جاں ہو گیا جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔ شوٹ آوٹ کے فورا بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کا محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ ادھر عسکری تنظیم العمر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں پانچ فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اننت ناگ سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کے پی روڑ اننت ناگ میں اوکس فورڈ اسکو ل کے نزدیک بدھ کے بعد دوپہر قریب 04بجکر 55منٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے کے پی روڑ پر پولیس و سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند گولیاں چلائی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جونہی جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی تو فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی میں فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور جنگجوئوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ،ایس ایچ او صدر اننت ناگ ارشاد احمد کے علاوہ کئی پولیس اہلکار ایک خاتون زخمی ہو گئی جن کو ضلع اسپتال اننت ناگ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاں تین سی آر پی ایف اہلکار جن میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر فورسز اہلکاروں اور خاتون کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوحملے میں افسر سمیت تین سی آر پی ایف اہلکار اور جنگجو از جاں ہو گیا جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہو گئے جن کا علاج و معالجہ اسپتال میں جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد اگرچہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ۔ ادھر عسکری تنظیم العمر نے اننت ناگ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں پانچ فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ مقای خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو ارسال ایک بیان میں العمر تنظیم کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے جنگجوئوں نے حملہ کیا جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...