امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ منسلک دو شپنگ کمپنیوں پر لگائی پابندی

0 64

واشنگٹن، 11 مئی (ژنہوا) امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے وینزویلا کی معیشت کے تیل کاروبار میدان میں کام کرنے والی دو شپنگ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس کے علاوہ وینزویلا کے دفاع اور سیکورٹی شعبوں میں کام کرنے والے افراد پر بھی پابندی لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن پر پابندی لگائی گئی ہیں ان میں دو شپنگ کمپنیوں اور ان کے تحت رجسٹرڈ دو جہاز ہیں جو وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچاتے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن نے کہا’’اگر فوجی تعاون کے بدلے میں کیوبا وینزویلا سے تیل حاصل کرنا جاری رکھتا ہے تو امریکہ مزید کارروائی کرے گا‘‘۔
مسٹر منچن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو کی حمایت جاری رکھنے پر وینزویلا کے فوجی اور انٹیلی جنس سروسز کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

تبصرے
Loading...