الیکشن کمیشن ’نموٹی وی‘ کے سلسلے میں رپورٹ کا مطالعہ کررہا ہے

0 61

نئی دہلی،10اپریل(یو این آئی) الیکشن کمیشن نمو ٹی وی کے معاملے میں دہلی الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا مطالعہ کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے نمو ٹی وی کے سیاسی اشتہارات کو پہلے مستند(سرٹیفائیڈ) کرنے کے بارے میں گزشتہ روز میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی سے کچھ وضاحت طلب کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن کو آج وضاحت مل گئی اور کمیشن اس رپورٹ کا ابھی مطالعہ کررہا ہے۔ غور طلب ہے کہ نمو ٹی وی کے بارے میں کمیشن کو شکایتیں موصول ہوئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ نمو ٹی وی کو لائسنس بھی نہیں ملا ہے۔ اس وقت کمیشن نے اس معاملے کو منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کے پاس بھیجا تھا اور منسٹری نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائراختیار میں نہیں آتا ہے۔ بعدازاں کمیشن نے اس معاملے کو دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کو وضاحت کے لیے بھیج دیا تھا۔
یو این آئی

تبصرے
Loading...