اقتصادی لڑائی میں بھارت نے کافی حد تک کامیابی حاصل کی،ہندوستان اقتصادی سُپر پاور بننے کی طرف گامزن ، جی 20اجلاس میں مودی کا خطاب

0 24

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اقتصادی لڑائی میں ہندوستان نے کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور بھارت اقتصادی سپر پاور بننے کی اور گامزن ہے اور سال 2025 تک پانچ لاکھ کروڑ ڈالرکی معیشت بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔دنیا کی کل 85 فیصد معیشت پرراج کرنے والے طاقتور20 ممالک کی تنظیم جی -20 کی سالانہ تقریب کوخطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت کی اقتصادی پوزیشن بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ہندوستان سال 2025 تک پانچ لاکھ کروڑ ڈالرکی معیشت بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔دنیا کی کل 85 فیصد معیشت پرراج کرنے والے طاقتور20 ممالک کی تنظیم جی -20 کی سالانہ تقریب کوخطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ہندوستان سال 2025 تک پانچ لاکھ کروڑڈالرکی معیشت بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کوسرمایہ کاری کیلئے سب سے زیادہ بہتربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولوگ پیسوں کے ساتھ تندرستی اورخوشحالی کے ساتھ امن چاہتے ہیں، انہیں ہندوستان آنا چاہئے۔یاد رہے کہ جی -20 گروپ ایک ایسی جماعت ہے، جس میں 19 ملک ہیں اور20 واں شریک یورپی یونین ہے۔ سبھی شراکت دارسال میں ایک بارایک جی 20 سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ ان میٹنگ میں ریاستوں کے سربراہان کے ساتھ ان ممالک کے سینٹرل بینک کے گورنربھی شامل ہوتے ہیں۔ یوروپین سینٹرل بینک بھی میٹنگ میں حصہ لیتا ہے۔ خاص طورسے یہاں اقتصادی معاملوں پرتبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ یہاں عالمی اقتصادی اسٹیج سمیلن میں شامل ہونے والے وزیراعظم نریندرمودی 20 سال میں پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ مودی نے سمیلن کے آغاز میں تقریرکی۔ انہوں نے ٹریڈ وارکو لیکرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سال 2025 تک ہندوستان پانچ لاکھ کروڑ ڈالرکی معیشت بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ حکومت اقتصادی سدھاراوربڑی تبدیلیوں کو لے کرسخت اقدامات اٹھارہی ہے۔سی این آئی کے مطابق ہندوستان کی جی ڈی پی کا سائزفی الحال تقریباً تین لاکھ کروڑ ڈالرہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ہم نے ہندوستان میں سرمایہ کاری، پیدا واراوربزنس کرنے کو آسان بنا دیا ہے۔ اگلے کچھ سال میں لائسنس اورپرمٹ راج کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم لال فیتہ شاہی کو لال قالین سے بدل رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...