اقتدار ملا توسٹیک ہولڈروں سے بات چیت کرنے سے گریز نہیںکیا جائیگا/نرملہ سیتا رمن

امن ترقی خوشحالی کیلئے وعدہ بند ملک دشمن سر گرمیاں ناقا بل قبول

0 92

سر ینگر /اے پی آ ئی۔11مئی بھارت کوپرامن ملک کہتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ جموں کشمیر میں حالا ت کی بہتری تعمیروترقی لوگوںکے مشکلا ت کاازالہ کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی وعدہ بند ہے،پارٹی کو دوبارہ اقتدار ملا تو ریاست جموں کشمیر میں نہ صرف حالات کی بہتری کیلئے سنجیدگی کامظاہراہ کیاجائیگا بلکہ سٹیک ہولڈروںکے ساتھ با معنیٰ اور نتائج خیزبات چیت سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا ملک دشمن سرگرمیاں مارے لئے ناقا بل قبول ہیں۔اے پی آ ئی کے مطابق نئی دہلی میں انتخانی جلسے سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے شنگہائی کانفرنس نے دوران پاک بھارت وزراء خارجہ کے مابین میٹنگ ہونے کے بارے میٰں پوچھے گئے سوال کے جوا ب میںکہاکہ بھارت کسی سے بھی بات چیت کر نے میں نہ ہڈ دھرم بنا ہے اور نہ ہی شرماتا ہے وزیردفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان کے وزراء خارجہ کے مابین ملاقات ہوگی یا نہ ہوگی اس بارے میں کچھ کہناقبل از وقت ہوگا تاہم بھارت ایک پرامن ملک ہے اورآ نجہانی اٹل بہاری واجپائی نے دورہ لاہو رکے وقت کیاخوب کہاتھاکہ دوستوں کوبدلایا جاسکتاہے ہمسائیوں کونہیں ۔وزیردفا ع نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہم کھلے ذہن سے تب با ت کرنے کیلئے تیا رہے جب پاکستان بھارت کی جانب سے پیش کی گئی تجویزوں پرمثبت رد عمل دکھائے ۔ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بارے میں سوال کے جوا ب میں انہوںنے کہاکہ یہ ا لیکشن کمشن کی ذمہداری ہے اگرایسا لگتاہے کہ ریاست کے حالات اسمبلی الیکشن کرانے کے موافق ہے تو الیکشن کرانے میںکوئی حر ج نہیں ہوناچاہئے اگر الیکشن کمشن کو ایسا نہیں دکھا ئی دے رہاہے تو سیاسی پارٹیاں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہے ۔وزیردفاع نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکے ساتھ گفتگو کے دوران مذیدکہا کہ ریاست جوں کشمیرمیں حالات کوبہتر بناناتعمیر ترقی کاجال بچھانا عوامی مشکلات کاازلہ کرنا لازمی ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی عوامی مکے دکھ درد کودور کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔وزیردفاع ے کہاکہ کہ بی جے پی کواقتدار ملا تو ریاست میں حالا ت کی بہتری کیساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈروں سے ما معنی نتائج خیز مذاکرا ت کرنے سے گریزنہیں کیاجائیگاتاہم ملک دشمن سرگرمیاں ہمارے لئے ناقابل قبول ہیں۔

تبصرے
Loading...