افغانستان : سڑک کنارے ہوئے دھماکے میں آٹھ بچوں کی موت

0 75

ماسکو، 12 مئی (سپوتنک) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں ہفتہ کے روزسڑک کنارے ہوئے دھماکے میں آٹھ بچوں کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ضلع ملیر میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔ اس دھماکے میں دو دیگر بچے زخمی ہو گئے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ طالبان جنگجوؤں نے کرایا ہے ۔ تاہم طالبان نے اس حملے کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے امن و قانون کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے ۔سکیورٹی فورسز نے پورے ملک میں دہشت گرد مخالف مہم چلائی ہوئی ہے .

تبصرے
Loading...