افغانستان:امریکی اور افغان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

0 70

نیویارک:اقوام متحدہ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019کے ابتدائی 3 ماہ میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 شہری ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں 227 شہری ہلاک ہوئے ۔امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتیں بمباریوں یا سرچ آپریشن کے دوران ہوئیں۔افغانستان میں مجموعی طور پر شہریوں کی اموات میں کمی آئی ہے لیکن ملکی و غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش برقرار ہے ۔افغانستان میں یکم جنوری سے 31 مارچ تک581 شہری ہلاک اور 1192 زخمی ہوئے ،جن میں 150 بچے بھی شامل ہیں۔یو این آئی

تبصرے
Loading...