اصل ایشوز پر بات نہیں کر رہے پی ایم مودی: چدمبرم

0 55

سابق وزیر مالیات اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اس انتخاب میں پی ایم مودی کے ذریعہ اصل ایشوز پر بات نہ کرنے کو افسوسناک قرار دیا۔ پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ پی ایم مودی نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور برباد ہوئی چھوٹی صنعتوں پر بات کریں۔” انھوں نے مزید لکھا کہ ملازمت، کسانوں کی پریشانی، ان کا قرض اور سبھی طبقات کی سیکورٹی اہم ایشوز ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ پی ایم مودی ان ایشوز پر خاموش کیوں ہیں؟

تبصرے
Loading...