آج شام کابینہ کی پہلی میٹنگ

0 79

نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ آج شام ساڑھے پانچ بلائی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کی پہلی میٹنگ ساؤتھ بلاک میں واقع وزیراعظم کے دفتر میں ہوگی۔
وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی 57 رکنی کابینہ نے جمعرات کی شام راشٹرپتی بھون کے صحن میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔ نئی کابینہ میں 10 کابینی وزیروں کے جگہ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ اور سابق سکریٹری ایس جے شنکر کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔ ابھی تک وزیروں کے محکموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ شام کو کابینہ کی میٹنگ کے پہلے محکموں کا اعلان ہوجائے گا۔

تبصرے
Loading...