آئی ایم ایف سے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا پیکیج ملے گا

0 97

اسلام آباد، 13 مئی (ژنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی خستہ حال معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے تین سال کے لئے چھ ارب ڈالر کا ‘بیل اوٹ ’ پیکج دے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی معاملات کے مشیر عبد لحفیظ شیخ نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔ مسٹر شیخ نے پاکستانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں کہا کہ پاکستان کی تکنیکی ٹیمیوں اور آئی ایم ایف کے درمیان تین سال کے لئے بیل اوٹ پیکیج پر سمجھوتہ ہوا ہے ، جس میں پاکستان کی امداد کے طور پر چھ ارب ڈالر ملیں گے ۔انہوں نے کہا‘‘ایک ماہ کی بحث اور مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان یہ معاہدہ ہوا ہے ۔اس معاہدے کو ابھی واشنگٹن میں آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹرس کی رسمی منظوری ملنی باقی ہے ۔لیکن اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں مؤثر اصلاحات جاری ہے ۔ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے ائرنسٹو رمریزریگو نے بھی پاکستان کے اس اعلان کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی حمایت کے لئے توسیع فنڈ نظام کے تحت 39 مہینوں کے لئے چھ ارب ڈالر کی امداد دی جا سکتی ہے ۔

تبصرے
Loading...